عالمی ادارہ صحت کو فنڈنگ کے حوالے سے جرمنی نے امریکا کو پیچھے چھوڑدیا، جرمنی نے گزشتہ دو سال میں ڈبلیو ایچ او کو ایک بلین ڈالر سے زائد فنڈنگ کی۔خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں امریکا نے 672 ملین ڈالر فنڈنگ کی مد میں دیے، جبکہ 19-2018 میں یہ فنڈن ملین ڈالر رہی تھی۔امریکا کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کو کی جانے والی فنڈنگ 2020 میں ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں سب سے زیادہ کم رہی اور رضاکارانہ عطیات میں بھی کمی دیکھی گئی، جبکہ 2021 میں صدر جو بائیڈن کے اقتدارمیں آنے کے بعد یہ فنڈنگ بڑھی۔