کھلاڑیوں کا مورال بہت بلندہے: طلعت حسین

0
491

قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر طلعت علی نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو یقین ہے کہ اب پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر ہی اپنے وطن واپس جائے گی۔ طلعت علی نے مزید کہا کہ کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور اس وقت ان کی توجہ صرف عالمی کپ پر مرکوز ہے۔ٹیم مینجر نے کہا کہ اس وقت پوری ٹیم متحد ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بھی بہت بلند ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو یقین ہے کہ اب وہ ورلڈ کپ جیت کر ہی وطن واپس لوٹیں گے۔ طلعت علی کا مزیدکہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ 2 ماہ سے زائد کا عرصہ انگلینڈ میں گزرا چکا ہے لیکن ٹیم کوفٹنس مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان 2 سالوں میں ٹیم نے فٹنس پر بہت زیادہ کام ہے۔ طلعت علی کا کہنا ہے کہ ایوانٹ کے دواران قومی ٹیم کے کھلاڑی کھانا کھانے کے لیے بھی مینجمنٹ سے اجازت لے کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب تک ورلڈ کپ کے دورے میں قومی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کو جرمانہ نہیں کرنا پڑا کیوں کہ اب وہ دور نہیں رہا کہ جب کھلاڑیوں کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جرمانے کرنے پڑتے تھے۔ طلعت علی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دیر سے ہوٹل واپس آنے کی عادت نہیں ہے حتیٰ کہ کھلاڑی تو کھانا کھانے کے لیے بھی پوچھ کر جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پوری ٹیم کی مکمل توجہ صرف اور صرف کھیل پر ہے اور سب کھلاڑی جیت کے لیے بے قرار ہیں۔ دوسری طرف پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ جاری ہے جس میں افغانستاننے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے اب تک 5وکٹوں کے نقصان پر 142سکور بنا لیے ہیں جبکہ142اوورز گزر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے پوائنٹس 7، 7 ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے بنگلادیش پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے، پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت کر چوتھے نمبر پر جا سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here