0
273

لندن ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ریاست بنا کر عالمی ٹھیکیدار وں کو بتا دیا تھا کہ کوئی بھی کام خلوص نیت سے کیا جائے تو وہ ناممکن نہیں ہوتا ۔بانی پاکستان نے پاکستانی عوام کو ایک قوم کا فلسفہ دیا تھا مگر اغیار کی چال لسانی تفریق نے ایسا ہوا چلائی کہ ہم بھی اسی دھارے میں بہنے لگے اور ہمارا پیارا پاکستان 1971 دولخت ہوگیا ۔پاکستان یقینا دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل ہوا مگر اب ایک قومی نظریہ پاکستانی قوم کا نظریہ ہی اسے بچا سکتا ہے ۔ ھمیں فخر تو مسلمان اور پھر پاکستانی ہونے پر ہونا چاہیے تھا مگر ھم بد قسمتی سے فخر بنگالی,پنجابی, پٹھان, بلوچی,سندھی , کشمیری ہونے پر کرنے لگ گئے اور یہ تقسیم بڑھ کر مہاجر, پوٹھوہاری, سرائیکی, ہزارہ وال,گلگتی,بن چکی ھیں پھر اس کے بعد برادری ازم اور پھر برادریوں کے اندر بھی مزید تقسیم در تقسیم ہوتے جا رہے ھیں ۔ھم کہاں جارہے ھیں ? آئیں ھم عہد کریں قائد کے پاکستان کو ان کے فرمودات اتحاد, تنظیم اور یقین محکم کی روشنی میں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے اور پاکستان کو ایک عظیم ملک بنا کر ہی دم لیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here