شمع نیوز گروپ کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ کا انعقاد،نامور ثنا خوانوں، علما و مشائخ اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کی شرکت، بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہُ علیہ وسلم میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا
برمنگھم شمع نیوز گروپ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری رستم اجنالوی نے رائل لاہوری شیف کیٹرنگ کے اشتراک سے سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ کا انعقاد کیا، محفل کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت پاکستان سے تشریف لائے ہوئے قاری لیاقت نے حاصل کی نقابت کے فرائض چوہدری رستم اجنالوی نے ادا کیے محفل میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے نامور ثنا خوانوں، علما و مشائخ، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کمیونٹی کی مختلف نمایاں شخصیات نے شرکت کی،محفل کے دوران پاکستان سے آئے ہوئے نامور ثنا خوانوں علی برادران ذیشان اظہر قادری سمیت دیگر ثنا خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہُ علیہ وسلم میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو عشقِ رسول صلی اللہُ علیہ وسلم کی روشنی سے منور کیا۔اس موقع پر علامہ سید ظفر اللہ شاہ، علامہ اعجاز نقشبندی اور علامہ شاکر نقشبندی علامہ دلاور قاسمی صاحب سمیت مختلف جید علما و مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہُ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ، تعلیمات اور مقصدِ ولادت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہُ علیہ وسلم کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور آپ صلی اللہُ علیہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں محبت، اخوت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔سالانہ محفل میں سیاسی و سماجی شخصیات اور کمیونٹی کی مختلف نمایاں شخصیات نے شرکت کرکے بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہُ علیہ وسلم میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔شرکت کرنے والوں میں رئیس اعظم اجنالہ چوہدری محمد احسن ۔چوہدری اختشام برکت ایڈوکیٹ ۔چوہدری جابر علی ۔مصدق بھٹی ۔رانا محمد سلیم ۔علی رضا۔ڈاکٹر احتشام علی ۔چوہدری فواد ایڈوکیٹ ۔ابرار مغل ۔راجہ حبیب الرحمن ۔چوہدری محمد شکیل بوکن ۔مرزا فیصل ۔محمد فرحان پردیسی ۔محمد عدیل ۔چوہدری لطیف ۔محمد ریاض ۔سید نشاط ۔محمد وقاص حاجی لطیف ۔نعمان صادق ۔شامون ۔محمد ریحان ۔ملک سجیل ۔کاروباری شخصیت محمد سلیمان ۔باسط گجر۔ہمایوں گجر ۔لالہ خرم عباس ۔نور خان ۔پاپا اظہر۔پیر نثار ۔حاجی لیاقت ۔عامر نذیر ۔عثمان اعجاز رانا آفتاب ۔روحیل صادق نمایاں تھے تقریب کے اختتام پر حصوصی دعا سید ظفر اللہ شاہ صاحب نے کروائی رائل لاہوری شیف کیٹرنگ کی جانب سے شرکا کے اعزاز میں پرتکلف حصوصی دعوتِ طعام کا اہتمام بھی کیا گیا
سالانہ محفل میلاد رائل لاہوری شیف برمینگھم پر منقعد ہوئی

Leave a Reply