لاہور (نیوزڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کی تما م ٹیمیں پاکستان کی غیر متوقع کارکردگی کے باعث چوکس ہو گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست کے بعد کوئی بھی سائیڈ پاکستان کو ایزی نہیں لے گی ،تمام ٹیمیں پاکستان سے خوفزدہ ہیں ،پاکستان ٹیم کے جذبے بلند ہیں اور ڈریسنگ روم میں اعتماد کی فضا ہے ۔بارش کے باعث سری لنکا کے خلاف میچ نہ ہونے پر سرفراز احمد نے افسوس کا اظہار کیا ۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف جیت کے بعد
مومیمٹم حاصل کر نے پر بطور ٹیم ہم یہ میچ لازمی کھیلنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے کھیل ہی نہیں سکے ،ہم یہی مومیمٹم باقی گیمز میں بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں ، ہم اپنے باقی چھ میچوں میں سکون نہیں کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ دوسری ٹیموں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا بھی ایک مضبوط ٹیم ہے اور وہ اپنے پہلے دونوں میچوں میں کامیابی کے بعد مومیمٹم حاصل کر چکے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ میچ کی تیاری کے بعد ہمارے پاس کچھ دن ہیں اور ہم بھر پور تیاری اور بھروسے کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔۔