کپتان نے معجزے کی امید لگالی

0
486

لندن (نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پوری قوم کی طرح معجزے کی امید لگالی، کہتے ہیں کوشش کریں گے کہ بنگلہ دیش کے خلاف 500 رنز کریں۔کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش سے میچ کے بعد ان کی واپسی کی فلائٹ اگلے روز کے لیے بک ہے ، اگر معجزہ ہوگیا تو ٹکٹس آگے بڑھ

جائیں گے۔ پوری قوم کی طرح ہم بھی معجزے کے منتظر ہیں کیونکہ معجزہ ہی ہمیں سیمی فائنل میں پہنچاسکتا ہے، کوشش کریں گے کہ میچ جیتیں اگر نصیب میں ہوا تو معجزہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ رن ریٹ کا مارجن کافی مشکل ہے اتنے بڑے مارجن کی توقع نہیں تھی، 500 رنز کرنا آسان نہیں ہے مگر کوشش کرسکتے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم تو آئے سارے میچ جیتنے کو ہی تھے لیکن یہ ورلڈ کپ ہے جس میں الگ پریشر ہوتا ہے، بدقسمتی سے ہمارا ٹاپ آرڈر ناکام رہا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف پرفارمنس سے رن ریٹ خراب ہوا جبکہ آسٹریلیا سے میچ ٹرننگ پوائنٹ تھا اس میں شکست سے پاکستانی ٹیم کو نقصان ہوا۔ خیال رہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات لگ بھگ معدوم ہوچکے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here