دورہ نیوزی لینڈ منسوخی اور ہمارا دشمن 

0
511

 

دورہ نیوزی لینڈ منسوخی اور ہمارا دشمن

زبان حلق

تحریر چوہدری رستم اجنالہ

بہت افسوس کی بات ہے کہ میچ سے چند لمہے پہلے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا اور بعد میں پوری سریز ہی کھیلنے سے انکار کر دیا اور دورہ منسوخ کر کہ واپسی کا اعلان کر دیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بہت قائل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور پھر تماشائیوں کے بغیر بھی میچ کے افر کی گی جو کہ وہ بھی ٹھکرا دی گئی وزیر اعظم پاکستان نے نیوزی لینڈ کے ہم منصب کو بھی فون پر میچ اور سیریز کھلیلنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جو بے سود رہی سوچنے کی بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نےسکیورٹی کو بنیاد بنا کر دورہ منسوخ کیا ہے جب کہ حکومت نے فل سکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے اور کوئی سکیورٹی تھرڈ بھی نہیں تھے تو پھر اچانک نیوزی لینڈ نےایسا کیوں کیا بظاہر تو لگتا ہے کوئی بہت بڑی سازش ہوئی ہے اور اس سازش میں ہمارا پڑوسی ملک بھی شامل ہو سکتا ہے کیوں کہ وہ چاہتا ہی نہیں ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو بلکہ وہ تو پاکستان کے ہر کام میں رکاوٹ بنتا ہے کیوں کہ وہ تو ہے ہی دشمن اسکا تو کام ہی یہ ہے کہ پاکستان کے ہر کام میں روڑے اٹکائے جائیں اگر یہ سازش انڈیا کی ہے تو پھر وہ اس میں کامیاب کیسا ہوا اور ہمارا کرکٹ بورڈ اور ہماری حکومت اس سازش سے بے خبر کیوں رہے ہم کو اس پر غور کرنا ہو گا اب آگے انگلش ٹیم کا بھی دورہ ہونا ہے کہیں وہ بھی اس سازش کا شکار نہ ہو جائے اگر اب بھی اقدامات نہ کیے گئے تو شائید وہ دورہ بھی منسوخ کر دیا جائے اس سے پاکستان میں کرکٹ کو بہت نقصان ہو گا اور اس نقصاب سے بچنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان کو ابھی سے موثر اقدامات کرنے ہوں گے اور بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا اگر ایسا نہ ہوا تو دشمن ایک بار پھر کامیاب ہو جائے گا اللہ تعالی ہمارے پاکستان کو دشمن کی ہر چال سے محفوظ فرمائے آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here