لندن ( پ ر ) پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے فیڈریشن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ: کچھ سوچنے پر مجبور ہو جائے : انہو ں نے پہلی بار دھمکی آمیز رویہ اختیار نہیں کیا بلکہ پہلے بھی اسی طرح کے بیان دیئے ہیں۔ پاکستان کے آئین میں لسانیت کی اجازت نا تھی اور نا ہے وزیر سندھ اور پیپلز پارٹی یاد رکھے پنجاب میں جاگ پنچابی جاگ کا نعرہ لگانے والوں کا اقتدار ختم ہو گیا خیبر پختون خواہ میں ANP کا اقتدار ختم ہو گیا بلوچستان میں لسانیت کرنے والوں کا اقتدار ختم ہو گیا کراچی ,حیدرآباد میں لسانی سیاست کرنے والوں کا اقتدار ختم ہو گیا اور اب سندھ کارڈ کھیلنے والوں کا اور در پردہ سندھو دیش کا خواب دیکھنے والوں کا اقتدار اختتام ہپذیر ونے کا وقت قریب آ چکا ہے ۔وزیر سندھ مراد علی شاہ اپنے متنازعہ بیان پر فل فور استعفی دیں اور ریاست پاکستان وزیر اعلی سندھ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلائے۔