ایف آئی اے نے پی پی ایم این اے اور ان کے بھائیوں کے خلاف انکوائری ختم کردی

0
186

ایف آئی اے حیدرآباد نے پیپلز پارٹی کی ایم این اے مہرین بھٹو اور ان کے تین بھائیوں کے خلاف مبینہ کرپشن اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کی انکوائری ختم کردی۔ایف آئی اے حیدرآباد نے اپنی ہی ابتدائی انکوائری رپورٹ کے برعکس انکوائری ختم کی، مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں کے خلاف 8 سال سے مبینہ کرپشن اور غیر قانونی اثاثہ جات کی انکوائری چل رہی تھی۔ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں نے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور کروڑوں کی جائیدادیں بنائیں۔ایف آئی اے حیدرآباد کا کہنا ہے کہ ایم این اے مہرین بھٹو اور ان کے بھائیوں کے خلاف مصدقہ ثبوت نہیں ملے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here