ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ

0
159

ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسد مظفر نے سرکل افسران،ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔جس میں ایس پی انویسٹی گیشن مزمل حسین،سرکل افسران، تمام ایس ایچ او زاور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے زیر تفتیش مقدمات،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور منشیات کے حوالے سے تمام افسران کی کارکردگی کا فرداًفرداً جائزہ لیااور افسران کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔سائلین کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ڈی پی او گجرات نے تمام افسران پر واضح کیا کہ بدمعاشی اور اسلحہ کلچر کسی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، انصاف میں رکاوٹ اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کی محکمہ میں کو ئی جگہ نہ ہے،تمام افسران شہریوں کے ساتھ اپنے رویوں میں بہتری لائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here