شہزاد اکبر پر لندن میں تیزاب پھینک دیا گیا

0
252

شہزاد اکبر پر لندن میں تیزاب پھینک دیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر لندن میں تیزاب پھینک دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے بتایا کہ اتوار کے دن ڈیلیوری بوائے نے تیزاب پھینکا، حملہ آور نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پر کیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں، میری اہلیہ اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچا، میں زخمی ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئی تھیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں ان حملوں سے نہیں گھبراؤں گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here