مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری سالک حسین نے (ق) لیگ کی( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی

0
229

گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی گھر آمد پر سیاسی بات نہیں صرف گپ شپ ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کی ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے۔چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر وقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہے، الزام لگانے والے بھی لاڈلے رہے ہیں جن پر الزام لگ رہا ہے وہ بھی لاڈلے رہے ہیں۔

الیکشن میں کوئی جماعت اکثریت لیتی دکھائی نہیں دیتی، چوہدری سالک چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر سے ہونےکی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنےکا موقع ملنا چاہیے۔چوہدری سالک نے کہا کہ پرویز الہٰی چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدرات سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے۔پرویز الہٰی مسلم لیگ( ق) کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے پھر خود ہی چھوڑ کر چلےگئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here