شکست پر سعودی، فٹبالرز کیلئے سزا کا اعلان

0
738

ماسکو روسی فٹ بال ٹیم کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پانچ صفر کی شکست نے سعودی عوام کو مایوس کردیا ہے۔ سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ عادل عزت تو اس قدر ناراض ہیں کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو سزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ شکست مایوس کن ہے، نتیجہ ہماری میگا ایونٹ کیلئے کی گئی تیاریوں کی عکاسی بالکل نہیں کرتا۔ ہم اس سے کہیں بہتر کارکردگی پیش کرنے کے اہل تھے۔ پلیئرز کو میزبان کھلاڑیوں کے خلاف ان کے ہوم گرائونڈ میں اترنے سے قبل خوف پر قابو پانا سکھایا گیا تھا۔ کھلاڑیوں کو کارروائی جھیلنا پڑے گی۔ انہوں نے خاص طور پر نام لے کر کہا کہ گول کیپر عبداللہ المایوف، اسٹرائیکر محمد السہلاوی اور دفاعی کھلاڑی عمر ہوساوی کو سزائوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ ادھر سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن نے ناکامی کو مکمل تباہی قرار دیا۔ اب میگا ایونٹ میں سعودی عرب کو 20 جون کو سخت حریف یوروگوئے کا سامنا کرنا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here