نواشاہ ( رپورٹ گل محمد لغاری)پاکستان مسلم لیگ ن سکرنڈ کی جانب سے 113 واں یوم تاسیس سکرنڈ پریس کلب میں منایا گیا اس موقع پر سابق اطلاعات سیکریٹری محمد امجد خانزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی سازشوں اور طاقتوں کا لانچنگ پیڈ رہا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ سامراجی قوتوں نے شروع سے پاکستان میں سیاسی اور جمہوری لوگوں کو کمزور یا ختم کرنے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہیں ایسے قوانین بنائے گئے جن کا کام صرف منتخب نمائندوں کا احتساب کرنا ہے پاکستان کی تاریخ میں فوج داخلی سیاست میں الجھی دکھائی دیتی ہے اور ایک سیاسی جماعت محسوس ہونے لگی ہے۔ جو کہ کسی طرح نیک شگون نہیں ہے.مشکلات اور خلائی طاقتوں کی رکاوٹوں کے باوجود مسلم لیگ کا ایک ایک کارکن پارٹی کے لئے ہر وقت سینہ پر ہو کر پارٹی کے لئے تن من دھن دینے کو تیار ہے, ملکی صورتحال اور 1906 کی صورتحال میں کافی مشہابت ہے اور اس طرح کے چیلنجز سے مسلم لیگ گھبرانے والی نہیں, اس موقع پریوتھ ونگ صدر ڈاکٹر نعمت علی آرائیں، سجاد حسین بھٹی ، منور سعید خانزادہ، عبدالرسول الیاس مہر اور دیگر کارکنان اور صحافیوں نے شرکت کی۔