کیانئے پاکستان میں جوان وفات پر مبارکباد دی جائے گی؟

0
757

تحریر ۔ چوہدری رستم اجنالہ 

مجھے بہت دکھ ہواتھا جب یہ خبر سنی کر کہ چوہدری قمر زمان کائرہ کا جوان بیٹا کار حادثے میں جانبحق ہو گیا آپ سب جانتے ہیں کہ اسامہ کی موت حادثے کے باعث ہوئی، کریم پور لالہ موسی کا حمزہ بٹ بھی ساتھ ہی چلا گیا۔ حادثاتی موت شہادت کا درجہ رکھتی ہے، ہم مسلمان ہیں، ہمارے نزدیک شہادت بہت افضل ہے، رمضان المبارک میں تو ویسے بھی کسی کی موت ہوجائے تو وہ درجات کی افضلیت کو چھوتی ہے۔ ہمارا ایمان ہے، موت کا ایک دن معین ہے، ہمارا یقین ہے جو بھی اس دنیا میں آیا ہے، اسے جانا ہی ہے، ہمارے نزدیک زندگی امانت ہے، خدا جب چاہتا ہے اپنی امانت واپس لے لیتا ہے، ایسا ہی اسامہ کے ساتھ ہوا۔ اسامہ چلا گیا سوشل میڈیا پر تعزیت کا پیغامات انا شروع ہوئے چوہدری قمر زمان کائرہ اور انکے بیٹے اسامہ قمر کی فوٹو کے ساتھ افسوس کے پیغام نذر آ رہے تھے کہ اچانک سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر نذر پڑھی جس میں لکھا ہوا تھا کہ لوٹ مار کرنے والوں کی اولاوں کی وفات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اس میں کچھ پارلیمنٹرین کی فوٹو تھی کہ فلاں کا بیٹا ہلاک ہو گیا فلاں کے بیٹے نے خود کشی کر لی ہے اور اج قمر زمان کائرہ کا بیٹا حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے ۔ گو کہ اس پوسٹ سے ثابت کیا جا رہا تھا کہ جوان بیٹے کی وفات پر جیسے مبارکباد دی جا رہی ہو یہ پوسٹ بنانے والے جاہل نے تو پوسٹ بنا دی لیکن اس وقت مجھے ذیادہ افسوس ہوا جب اس پوسٹ پر کمنٹس پڑھے تو مجھے محسوس ہوا کہ جوان بیٹوں کی وفات پر مبارکباد دینے والے صرف یہ پوسٹ بنانے والا ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگ نئے پاکستان میں پیدا ہو گئے ہیں جو اب کسی کے جوان بیٹے کی وفات پر تعزیت نہیں کریںگے بلکہ وہ مبارکباد دیا کریں گے ۔ایسے لوگوں کا اپنا کوئی بوڑا بھی بندہ جمعہ کے دن اللہ کو پیارا ہو جائے تو اس کو نیک ثابت کرنے کے لئے پوسٹ بنا بنا کر فیس بک پر لگاتے ہیں اور اگر کسی کا جوان بیٹا اگر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اور حادثے میں فوت ہو جائے جس موت کو شہادت کا درجہ دیتا ہے ہمارا دین تو یہ نئے پاکستان کے جاہل لوگ اس موت کو اس کے باپ دادا کے گناہوں کی وجہ قرار دیتے ہیں جب کہ موت تو ہر اک جاندار چیز کو آنی ہی ہے یہ تو قرآن پاک میں ہے تو پھر یہ نئے پاکستان کی نئی عوام کسی کے جوان بیٹے کی وفات پر اس طرح کی پوسٹ لگا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ کیا نیک لوگوں کی جوان اولاد نہیں مرتی کیا یہ لوگ اللہ سے لکھوا کر لائے ہوئے ہیں او نادان لوگوں موت بھر حق ہے وہ آنی ہی ہے وہ تو انبیاء کو بھی آئی ہے اولیا کو بھی آئی ہے فرق صرف اتنا ہے کسی کو اچھی موت نصیب ہوئی نماز پڑھتے روزے کی حالت میں مسجد میں یا کسی کو اچھے دن اور اچھا وقت ملا موت کا اللہ کی طرف سے اور کسی کی موت نشان عبرت بنی جیسے دین اسلام کے دشمنوں کی۔ خدا راہ ان سیاسی پارٹیوں کے پیچھے اپنے ایمان برباد مت کرو اور اپنی اپنے والدین کی اچھی اور ایمان کی حالت میں اور اچھی موت کی دعا کیا کرو اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دے اور قمر زمان کائرہ اور حمزہ بٹ کے والدین کو اللہ صبر عطا فرمائے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند عطا فرمائے آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here