آسٹریا ویانا ………رپورٹ: محمد عامر صدیّق
۲۳مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سفارت خانہ ویانا آسٹریا میں قائم مقام سفیر پاکستان جواد احمد کی زیر قیادت میں بروز ہفتہ 23 مارچ صبع نو (10) دس بجے ایک شاندار اور پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سفارت خانہ ویانا کے ہیڈآف چانسری جناب لیاقت علی وڑائچ ،فسٹ سیکرٹری عامر سعید ، سہیل افضل کمیونٹی کونسلر اور سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف سمیت پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ قائم مقام سفیر پاکستان جواد احمد تقریب میں تشریف لائے تو اُن کا شاندار استقبال کیا گیا اور تقریب کا آغاز ہر سال کی طرح سفارت خانہ پاکستان کے سٹاف آصف محمود کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ہیڈآف چانسری جناب لیاقت علی وڑائچ نے ادا کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور 23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ قائم مقام سفیر پاکستان جواد احمد نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر جناب عارف علوی اور فسٹ سیکرٹری عامر سعید نے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے اور پاکستانی کمیونٹی نے