بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نوابزادہ گہرام بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے مستفید ہو کر طلباوطالبات ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں طلباوطالبات کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں لہذا ضلع ڈیرہ بگٹی و سوئی کے طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ موبائل اور انٹرنیٹ پر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کے بجائے ورچوئل یونیورسٹی میں داخلہ لے ہے اور تعلیم جیسے عظیم زیور سے آراستہ ہو تاکہ اپنے اور اپنے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں
نوابزادہ گہرام بگٹی نے ورچوئل یونیورسٹی سوئی میں تعلیم کی اہمیت اور داخلہ مہم کے حوالے سے ورچوئل یونیورسٹی کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا