حاجی چوہدری محمد شفیع مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل نیو مدینہ مسجد بولٹن میں ہوئی

حاجی چوہدری محمد شفیع مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل نیو مدینہ مسجد بولٹن میں ہوئی، تفصیل کے مطابق چوہدری جاوید اقبال ڈنمارک اور شبیر احمد انگلینڈ کے والد ماجد حاجی چوہدری محمد شفیع مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل گذشتہ روز نیو مدینہ مسجد بولٹن میں ہوئی چوہدری بابر حسین بھاگو شریف سنئیر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف انگلینڈ، چوہدری شبیر احمد، چوہدری باقر حسین، چوہدری محمد آصف سابق ایڈیشنل جنرل سکریٹری، چوہدری جابر علی میڈیا مینجر شمع نیوز یوکے گروپ، چوہدری وقاص علی ، چوہدری ابرار صبحانی ، چوہدری مظہرخان، چوہدری منورخان، چوہدری الیاس احمد ، چوہدری محمد عرفان نے مسجد کے دروازے پر مہمانوں کو ویلکم کیا ، محفل میں مختلف علاقوں سے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، محفل کی صدارت اور سپیکر کے فرائض علامہ مفتی نصیرالدین نقشبندی خطیب اعظم نیو مدینہ مسجد نے کی اور خصوصی بیان بھی فرمایا شرکت کرنے والوں نے اور خصوصی طور پر پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ یوکے کی پوری ٹیم نے شرکت کی اور چوہدری بابر حسین بھاگو شریف سنئیر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف اور سوگوران سے تعزیت بھی کی جن میں سابق مئیر آف بولٹن اختر زمان چوہدری، آصف رشید بٹ صدر پاکستان تحریک انصاف یوکے عون علی سکریٹری پی ٹی آئی، چوہدری شاہد انور ایڈیشنل جنرل سکریٹری، چوہدری اخلاق وڑائچ نائب صدر پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ یوکے نمایاں تھےاہل علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کے آخر میں مرحوم کے لیےدعا مغفرت کی گئی اور فلسطین کی مظلوموں مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کروائی گئی آخر میں تمام مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی اور چوہدری بابر حسین بھاگو شریف نے تمام آنے والے مہمانوں کا فردن فردن شکریہ ادا کیا، چوہدری جابر علی بیورو چیف شمع نیوز مانچسٹر یوکے ۔

Comments (0)
Add Comment