پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ریاست کو ماورائے عدالت ہلاکتوں کی اجازت نہیں دیں گے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریاست کا کام جان اور مال کا تحفظ ہے، یہاں پورا نظام کام نہیں کر رہا جبکہ سارا انحصار عدلیہ پر ہے
خیال رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عثمان خاصخیلی گوٹھ میں ایک مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور ان کا تعلق تحریک طالبان سے بتایا تھا۔
شکریہ بی بی سی اردو