T20 ورلڈکپ ملتوی ہونے سے متعلق خبریں غلط ہیں: آئی سی سی

0
913

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا کہنا ہے کہ رواں سال ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا کوئی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کے ملتوی ہونے سے متعلق خبریں غلط ہیں، کل میٹنگ میں ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کے انعقاد سے متلعق غور کیا جائےگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے حوالے سے جلد ہی کوئی فیصلہ کیا جائےگا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے ی15 نومبر تک شیڈول ہے۔عالمگیر وبا کورونا کی وجہ سے میزبان ملک آسٹریلیا کی حکومت نے ستمبر کے وسط سرحدیں بند رکھنے کا اعلان کررکھا ہے۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here