اسلام آباد ایئر پورٹ پرہنگامہ برپا ہوگیا

0
664

راولپنڈی (نیوزڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے احرام میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی۔اے این ایف کے مطابق زریاب نامی مسافر نے اپنے احرام میں آئس ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ ملزم پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے براستہ مسقط جدہ جانا چاہتا تھا تاہم اسے ایئر پورٹ پر ہی گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم زریاب کا تعلق صوابی سے ہے جسے گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے احرام سے ملنے والی آئس ہیروئن کی مقدار770 گرام ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here