ایک اور گستاخ انجام کو پہنچا

0
813

ایک اور گستاخ انجام کو پہنچا
زبان خلق تحریر ۔چوہدری رستم اجنالہ
خبر آئی ہے کہ سویڈن میں توہین آمیز خاکے بنانے والا کارٹونسٹ لارس ولکس کار حادثے میں جھلس کر ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ کارٹونسٹ اور دو پولیس افسران گزشتہ روز ہولناک کار حادثے کا شکار ہوئے، گاڑی اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں لارس ولکس اور اس کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔الحمد اللہ ایک اور ظالم انجام کو پہنچا جس جس نے بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کی ہے وہ عبرت کا نشان ہی بنا ہے ایسا کرنے والوں کا انجام دنیا میں بھی برا ہے اور آخرت میں بھی جہنم انکا ٹھکانہ ہے اور ہو بھی کیوں نا اگر ہم کسی سے عشق کرتے ہوں تو اسکو کوئی برا بھلا کہ دے تو ہم سے برداشت نہیں ہوتا ہم اسکا پورا پورا بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ معاملہ تو پوری دنیا کو پیدا کرنے والے اللہ تعالی اور اسکے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی کافر اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرے اور اللہ اس سے بدلہ نہ لے اور اسکو نشان عبرت نہ بنا دے سویڈن کے حالیہ اس واقعے سے ان گستاخوں کو عبرت حاصل کر لینی چاہیے کہ جو بھی اللہ کے سچے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایسا کچھ کرے گا ۔یاسوچے گا بھی تو اللہ تعالی جو ہر چیز پر قادر ہے اسکو اسی طرح نشان عبرت بنا دے گا جیسے لارس ولکس کو بنا کر دیکھا دیا ہے اس گستاخ کے ساتھ ساتھ وہ دو پولیس والے بھی اللہ کے غذب کا شکار ہو گئے جو اسکی حفاظت کے لیے اس کے ساتھ مقرر کیے گئے تھے وہ محافظ نہ اس گستاخ کی حفاظت کر سکے اور نہ ہی اپنی اللہ تعالی نے انکو دنیا کی دہکتی ہوئی آگ میں جلا کر راکھ کر دیا اور آخرت میں بھی گستاخوں کو یہی حشر ہونے والا ہے اللہ تعالی ہم کو اور دنیا کو ہر قسم کی گستاخی اور بے ادبی سے محفوظ فرمائے آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here