موت آخر موت ہے زبان خلق تحریر ۔چوہدری رستم اجنالہ

0
826

موت آخر موت ہے
زبان خلق تحریر ۔چوہدری رستم اجنالہ
خبر ہے کہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد امریکہ جاتے ہوتے راستے میں جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔یقینا یہ افسوس ناک خبر ہے اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین اموات کا ہم ہر روز سنتے ہیں اور کئی تو آنکھوں سے دیکھتے بھی ہیں لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ ہم عبرت حاصل نہیں کرتے عمر شریف بستر مرگ پر تھے تو انکی جائیداد کا مسلۂ سامنے آ گیا تھا کہ انکی بیوی نے جعلسازی سے انکا فلیٹ بیچ دیا اور اس کی منتقلی روکنے کے لیے عمر شریف نے عدالت سے اور خریدار نے منتقلی کے لیے رجوع کر لیا تھا سوچنے کی بات یہ ہے کہ جو بیوی زندگی میں ایسا کر رہی تھی وہ جانے کے بعد کیا کرے گی انسان آنکھیں بند کرتا ہے تو اولاد جائیداد کے بٹوارے کرنے کی فکر میں لگ جاتی ہے کسی کو مرنے والے کی فکر نہیں رہیتی اس لیے ہمیں ابھی اس کی فکر کر لینی چاہیے کہ آگے جا کر ہمیں کس چیز کا فائدہ ہو گا اور ہمیں اس چیز کے لیے زندگی میں ہی محنت کر لینی چاہیے لیکن انسان کتنا بے فکر ہے اس اگلی زندگی سے کہ بستر مرگ پر بھی جائیداد کی بچوں کی پیسے کی فکر ہے افسوس کہ ہم موت سے بے خبر کیوں ہیں موت کا وقت اور جگہ معین ہے اسی جگہ ہی موت آئے گی
عمر شریف مرحوم کو تو امریکہ لےجایا جارہا تھا لیکن موت جرمن لکھی ہوئی تھی کس طرح موت وہاں لے گی اسی طرح ہر انسان کی موت کا وقت اور جگہ مقرر ہے ہمیں مرنے سے پہلے موت کی تیاری کرنی چاہیے اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین
موت آخر موت ہے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے
موت آخر موت ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here