اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مریم نواز نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کی دعوت اس لئے قبول کی کہ وہ میر ی والدہ کی وفات پر آئے اور جیل میں بھی میرے والد کی عیادت کی اور ان کیلئے نیک خواہشا ت اظہار کیا ,اختلافات کواس نہج پرنہیں لےجاناچاہیےکہ واپسی کاراستہ ہی نہ رہے،آئندہ ایشوز پر بھی مشاورت کے ساتھ لائحہ عمل طے کریں گے.زرداری ہاؤس میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ بلاول کی دعوت میں نے اس لئے قبول کی تھی کہ بلاول اپنے والد کے ساتھ میری والدہ کے وفات پر تشریف لائے تھے ، ان سے میری ملاقات اس وقت بھی ہوئی تھی ، اس کے بعد بلاول میر ے والد سے ملنے جیل گئے اور جن نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا ،وہ مجھے اچھا لگا تھا,اختلافات کواس نہج پرنہیں لےجاناچاہیےکہ واپسی کاراستہ ہی نہ رہے.انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا فائدہ یہ ہوا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ دو جمہوری حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی اور اس سے پہلے یہ کبھی نہیں ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی ڈویلپمنٹ ہے ، میثاق جمہوریت ختم نہیں ہوا بلکہ قائم و دائم ہے ، اس میں ہم کئی چیزیں مزید شامل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ روایتی حریف رہے ہیں ، ماں باپ کی تریبت بھی ہوتی اور یہ چیزیں اچھی ہوتی ہیں ،مقابلہ کرتے تومیدان میں ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں بھی شریک ہوتے ہیں