ترکی مسجد باغ میں عظیم الشان جشنِ مولودِ کعبہ کا انعقاد

0
737

باغ (حاجی محسن ہاشمی )آزاد کشمیر ترکی مسجد باغ میں عظیم الشان جشنِ مولودِ کعبہ کا انعقاد ،۔
سیدنا علیؑ کے فضائل و کارناموں سے تاریخ اسلام کے اوراق روشن ہیں،سید عامر خورشید گردیزی
مولا علیؑ کی حیا ت طیبہ قیامت تک کے لئے نمونہ ء نجات ہے اسسٹنٹ کمشنر سید آصف گردیزی


سیدنا علیؑ کے فضائل و کارناموں سے تاریخ اسلام کے اوراق روشن ہیں،مولا علیؑ کی حیا ت طیبہ قیامت تک کے لئے نمونہ ء نجات ہے ا ن خیالا ت کا اظہار صدر مسجد کمیٹی سید عامر خورشید گردیزی ، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل سید آصف گردیزی نے ترکی مسجد باغ میں جشن مولو د کعبہ کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حیا ت سیدنا علی المر تضی ؑ عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے ، آپ کی حیات مبا رکہ پر عمل پیر ا ہو کر فرقہ پرستی ، دہشتگری سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے ، خطیبِ کشمیر امام ترکی مسجد سید مسعود گردیزی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ نبی پاک ﷺ کے صحابہ ہمارے سر کا تاج ہیں ۔ صحابہ کے قدموں کی دھول ہماری آنکھو ں کا سرمہ ہے مگر مقامِ افسو س ہے کہ جہاں بھی ذکر اہلبیت ؑ کیا جائے وہاں پر فوراً صحابہ کرام کا ذکر چھیڑ دیا جاتا ہے جو افسو س ناک ہے ، انہوں نے کہا کہ سینکڑوں قرآنی آیا ت و احادیث مبارکہ جنابِ علی ؑ کی شان میں ہیں ،رسول پاکﷺ کا فرمان ہے کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی ؑ اُس کا دروازہ ہیں صحیح حدیث یہیں تک کتب احادیث میں موجود ہے اسمیں بھی رد و بدل کی گئی جو مقامِ افسو س ہے ۔ حضرت محمدﷺ و حضرت علی ؑ اُس وقت بھی موجود تھے جب حضرت آدم ؑ مٹی اور پانی کے درمیا ن تھے ،جشن کی تقریب کی صدارت مسجد کمیٹی کے صدر سید عامر خورشید گردیزی نے کی ، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل سید آصف گردیزی نے بطو ر مہمان خصوصی شرکت کی ،جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مسجد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سید ذوالفقار گردیزی نے سر انجام دیئے ، دیگر مقررین میں صدر پی ٹی آئی سٹی باغ سید اشفاق گردیزی ، سید محسن گردیزی ،مظفرحیات ہارونی ، قاری زاہد اشرف ، سید زاہد گیلانی ، صوفی برکت حسین ،سید مصطفی گیلانی ، بشارت بخاری ،صغیر الحسن انصاری ، سید عنصر علی جعفری ، سید امیر علی رضوی ، سید مزمل عباس رضوی ، خواجہ شبیر شمیم ،کفایت حسین صوفی و دیگر نے نذرانہ عقید ت بحضور سرور کونین ؑ پیش کیا ، مقررین نے ترکی مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کو اس عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر مبارکبا د پیش کی اور کہا کہ ایسے پروگراما ت کا انعقاد ذریعہ نجات ہے ،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here