جلسہ آج ہوگا یا نہیں؟

0
418

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اس وقت آزادی مارچ کے جلسہ گاہ میں پہنچ چکاہوں اور پنجاب سے بھی بڑے بڑے قافلے پشاور موڑ آنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کل جلسے میں شرکت کریں گے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان لیٹ ہو گئے ہیں اور وہ کل ہی پہنچیں گے اس وجہ سے آج جلسہ نہیں ہو سکتا، مصدق ملک نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کل ہی جلسہ گاہ پہنچیں گے اور کل ہی خطاب بھی ہو گا اس وجہ سے شہباز شریف بھی کل ہی آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here