خوشاب میں نون لیگ کامیاب

0
593

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک معظم کلو نے کامیابی حاصل کرلی۔ حلقہ کے تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق ن لیگی امیدوار نے 73 ہزار 81 ووٹ حاصل کیے۔حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی حسین بلوچ کو 62 ہزار 903 ووٹ ملے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی پی 84 خوشاب میں فتح پر عوام اور پارٹی امیدوار ملک معظم کلو کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انھوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عوام نے آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here