دلہا ایک دن کا

0
411

بھارت(نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر پٹنا میں ایک دن کے لیے دلہا بنا اور شادی کے ایک دن بعد ہی دلہا دنیا چھوڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق شادی سے قبل ہی دلہے کی طبیعت درست نہیں تھی جس کی وجہ سے شادی کی رسومات میں اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، تا ہم کسی طرح گھر والوں کی مدد سے شادی کی رسومات ادا ہو گئی تھیں۔ لیکن شادی کے اگلے دن ہی دلہا اس دنیا سے رخصت ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ دلہے کا کورونا ٹیسٹ نہیں کروایا گیا تھا لیکن اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید اسے کورونا وائرس ہو گیا ہو۔
اس حوالے سے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر پہلے دلہے کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا، طبیعت بہتر نہ ہونے کی صورت میں اسے پٹنا کے بڑے ہسپتال لے جایا گیا لیکن ہسپتال داخل ہونےسے قبل ہی وہ دم توڑ گیا۔میت کو گھر لانے کے بعد لاش کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جبکہ دوسری جانب جن افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی، ان تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ تا ہم جب محکمہ ہیلتھ نے شادی میں شرکت کرنے والے افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے تو ان میں سے پہلے تو 15 لوگوں میں کورونا وائرس کے منتقل ہونے اور موجود ہونے کی نشاندہی ہو گئی لیکن بعد میں مزید 16 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں بھی اس وقت پوری دنیا کی طرح کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت میں بھی اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اگر بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو ابھی تک 4 لاکھ 73 ہزار افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 14 ہزار 800 سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here