ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدرکی زیر قیادت اورڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر بابر زمان بٹ اورمحمد یوسف ASIنے دوران گشت مخبر خاص کی اطلاع پر مشہور زمانہ منشیات فروش سعادت افضل عرف سعدی ولد محمد افضل قوم راجپوت سکنہ راجڑ بجلی گھر سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1160گرام چرس برآمد کی اور مزید انٹیر وگیشن کرنے پر ملزم کے انکشاف ونشاندہی کر نے پرناجائزاسلحہ30بور پسٹل برآمد کرکے علحیدہ علحیدہ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔ملزم کی گرفتاری کو عوام نے خوش آئند قرار دیا ہے۔