سمجھوتہ ایکسپریس کا فیصلہ شیخ رشید نہیں کرسکتے، فواد

0
579

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نہیں کرسکتے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے پر فیصلہ وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) نے کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھی زیر بحث نہیں آیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہو گا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے سے فائدہ ہو گا یا نقصان۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس بندکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here