سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کے بعد طالبہ کی خودکشی، ملزم گرفتار

0
431

بدین(نیو زڈیسک) بدین میں طالبہ کو سوشل میڈیا پر بلیک کرنیوالا مرکزی ملزم سوم چند کو پولیس نے گرفتار کرلیا، خودکشی کرنیوالی لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے بلیک میلنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور مرکزی ملزم سوم چند کو حیدر آباد سے گرفتار کرلیا گیا، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے انہیں بھی جلد پکڑ لیا جائے گا۔لڑکی کے والد ڈاکٹر لکھمن کی مدعیت میں ٹنڈوغلام علی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں مرکزی ملزم سوم چند، مہیش اور اشوک کو نامزد کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم سوم لڑکی کا رشتہ دار ہے، گھر آنا جانا بھی تھا۔طالبہ کے والد کا کہنا تھا ملزم نے 60 ہزار روپے نہ دینے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ بیٹی نے زہر پیا، اسے حیدرآباد لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی، مرتے وقت اس نے تینوں ملزمان کے نام بھی لئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here