سکرنڈ میں یوم یکجہتی کشمیر پرتین ریلیاں نکالی گئیں

0
586

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
پورے ملک کی طرح سکرنڈ میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے کشمیر ڈے منایا گیا اس موقع پر الگ الگ تنظیموں کی جانب سے سکرنڈ میں بھی تین ریلیاں نکالی گئیں پہلی ریلی ہمدرد فاؤنڈیشن کے بانی کار گل محمد رند کی سربراہی میں ہمدرد ہاؤس سے نکالی گئی جو سکرنڈ کے مختلف چوراہوں سے ہوتی ہوئی نوابشاہ پہنچی دوسری ریلی جمعت علمااسلام تعلقہ سکرنڈ کی جانب سے طوبیٰ مسجد سے نکالی گئی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تعلقہ سنڈ کے صدر مولانا مفتی احسان اللہ ۔ عبدالرشید پرھیاڑ ۔ مفتی مولانا زین العابدین راھو اور مفتی رستم علی لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کے اوپر بھارت کی ظلم کو بربریت سمجھتے ہیں کشمیریوں کے اوپر ہونے والے ظلم پر عالمی اداروں کی خاموشی حیرت لگتی ہے اور تیسری ریلی گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سندھی اولڈ کی جانب سے نکالی گئی اس موقع پر انچارج ہیڈماسٹر قمردین انڑ اپنے خطاب میں کہا کشمیری ایک آزاد قوم ہے اس وقت کشمیر میں مسلسل کرفیو کے سبب کشمیری عوام کی زندگی مفلوج بن گئی ہے ہم عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو اپنے جینے کا حق دیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here