سکرنڈ کالج میں اخبار کی اہمیت اور مطالعاتی افادیت پر خصوصی سیمینار منعقد

0
532

(رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ )

سکرنڈ مہران پبلک کالج میں اخبار کی اہمیت اور مطالعاتی افادیت پر خصوصی سیمینار منعقد

سکرنڈ مہران پبلک کالج میں اخبار کی اہمیت اور مطالعاتی افادیت پر خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا اس موقع پر سیمینار میں اخبار پڑھنے اور اخبار میں موجود معلومات سے افادیت حاصل کرنے جبکہ طلباء کو تعلیمی حوالے سے اخبار کی اہمیت اور افادیت پر خصوصی لیکچر منعقد کیے گئے,اس موقع پر معروف دانشور و ادیب محمد صدیق منگیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو لوگ مطالعے کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بناتے ہیں وہ زندگی میں کبھی شکست نہیں کھاتے بلکہ معاشرے میں بہترین مقام بناتے ہیں اخبار پڑھنے سے طلباء کو نا صرف معلومات ملتی ہے بلکہ ان میں الفاظی ذخیرہ بھی پیدا ہوتا ہے طلبا کو تلقین کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ روزانہ اخبار کےطالعے کو معمول بنا لیں جس کے فائدہ انکو مستقبل میں واضع نظر آئے گا,سندھی اخبار کے معروف کالم نگار قاضی جاوید سنائی نے کہا کہ اخبار میں موجود ہر خبر اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن ہیڈ لائنز,اور بوکس خبریں زیادہ نمایاں کی جاتی ہیں اسی طرح ملکی اور بین الاقوامی معلومات سے اخبارات کے صفحاحات تشکیل دئیے جاتے ہیں جنکو پڑھنے سے یقیناً طلباء کی تعلمیی حوالے سے رہنمائی اور تربیت ہوتی ہے,نوجوان صحافی حیدر خانزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مطالعے کرنے سے جہاں الفاظوں کا ذخیرہ ملتا ہے وہیں املہ بھی درست ہوتا ہے اخبار میں طلباء کو مختلف معلومات مہیہ کی جاتی ہیں جن میں تعلیمی حوالے سے منعقد سیمنار,طلباء کی اسکالرشپ,اور روزگار کے مواقعوں سمیت مختلف ایجادات اور ریکارڈ پڑھنے کو ملتے ہیں جس سے طلباء میں تعلیمی ذوق شوق مزید پروان چڑھتا ہے انگلشن میں کہاوات مشہور ہے کہ جو پڑھتے ہیں وہی لیڈر بنتے ہیں اور مطالعے سے تعلیمی مضامین کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے موجودہ دور جو مکمل ڈیجٹلائزینش کی طرف تیزی سے گامزہ ہے اور ہر شخص اس وقت ڈیجٹلائزیشن سے مستفید ہورہا ہے ایسے میں ہمیں طلباء کو انفارمییشن ٹکنالوجی کے ذریعہ مطالعے اور ڈیجیٹل معلوماتی ذرائع سے بھی آگاہ کر کے انکی رہنمائی کرنی ہوگی تاکہ وہ کسی بھی میدان میں پیچھے نا رہ سکیں اس موقع پر تقریب سے پرنسپل مہران کالیج جمال ناصر گجر نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمینار میں سنئیر صحافی مسعود عمرانی,رضا محمد سیال,کشمیر کیریو,میر محمد کیریو سمیت دیگر نے شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here