صحافی برادری کو ہراساں کرنے پر ہنگامی اجلاس

0
547

جہلم(سلطان رضوی)جہلم پولیس کی جانب سے صحافی برادری کو ہراساں کرنے پر ہنگامی اجلاس احتجاج کا لائحہ عمل طے کر لیا گیاصحافیوں کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں سابق صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری اکرم شاہ سمیت 11 صحافیوں مرزاراحیل بیگ،رانا نوید الحسن، فیصل کیانی۔عمرکیانی۔چوہدری بابر۔سلطان رضوی۔خالد شہرازی۔نعیم بھٹی۔آصف جنجوعہ وغیرہ کے خلاف تھانہ سٹی جہلم میں ایک خاتون کی جانب سے بے بنیاد درخواست پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف گذشتہ روز جہلم کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں جھوٹے مقدمے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ پولیس کی خبروں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اور لوگوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور جرائم کو پہلے سے زیادہ اعلی حکام تک پہنچایا جائے تاکہ آر پی او۔آئی جی پنجاب۔وزیرقانون اور وزیراعلی پنجاب کو جہلم پولیس کا اصل چہرہ دیکھایا جاسکے صحافیوں کے مزمتی اجلاس میں ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جو آئندہ کیے جانے والے احتجاجوں کا شیڈول جاری کرے گی کیونکہ 25 روز گزرنے کے باوجود جہلم پولیس نے جھوٹا مقدمہ خارج نہیں کیا ہے اس سلسلے میں ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کو بھی صحافیوں نے اصل حقائق سے آگاہ کیا تھا اب صحافی برادری اپنے حقوق کےلیے تمام آپشن پر عملدرآمد کرنے کا حق رکھتی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here