علی وزیر8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

0
555

لاہور: پی ٹی ایم کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں پیش کردیا گیا، علی وزیرپاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کا الزام ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نے علی وزیر کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے۔ حملہ کرنے اور دہشتگردوں کو چھڑوانے کے الزام میں علی وزیر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی ایم کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں پیش کردیا گیا، علی وزیرپاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کا الزام ہے،خرقمر میں چیک پوسٹ پرحملہ کرنے اور دہشتگردوں کو چھڑوانے کے الزام میں علی وزیر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ تاہم انسداد دہشتگردی عدالت نے علی وزیر کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ علی وزیر کو پشاور منتقل کردیا جائے گا۔ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کارکنان مذموم مقاصد کیلئے اُکسایا جا رہا ہے، پی ٹی ایم کے معصوم کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، چند افراد مذموم مقاصد کیلئے انہیں ریاستی اداروں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرپسند گروہ نے شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔محسن جاوید اور علی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شمالی وزیرستان واقعہ میں پی ٹی ایم کے معصوم کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد مذموم مقاصد کیلئے انہیں اُکسا رہے ہیں اور ریاستی اداروں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here