غیر قانونی جاری کردہ ڈومیسائل کے خلاف احتجاجی ریلی

0
491

((رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ ))
سکرنڈ بوائز ڈگری کالج کے طلبہ اختیارعلی کیریو ۔ میرمحمد کیریو ۔ شمس دیں بھٹو اور وسیم جمالی کی جانب سے سندھ میں غیر قانونی جاری کردہ ڈومیسائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سکرنڈ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سکرنڈ پریس کلب پہنچ کر اپنا مظاہرہ ریکارڈ کرایا اس موقع پر مظاہرے کو طلبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ میں دوسرے صوبوں کے لوگوں کو لاکھوں کی تعداد میں جعلی ڈومیسائل ایشو کیے جا رہے ہیں جس پر سندھ کے نوجوانوں کے حق کا استحصال ہو رہا ہے اس کے علاوہ ملازمت ۔ کاروبار اور جائیداد خریدنے میں بھی جعلی ڈومیسائل کا استعمال کیا جارہا ہے ہمیں بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سندھ کے سندھ حکومت میں سندھ کے ہی نمائندے ہیں لیکن سندھ اور سندھ کے لوگوں کے ساتھ اتنا دھوکا کیوں کر رہے ہیں یہ بڑی افسوس کی بات ہے کل انہی نمائندوں کو سندھ کے لوگوں کے پاس ہی ووٹ کے لئے آنا ہے اور اس ٹائم سندھ کا نوجوان اپنے حق کا پوچھے تو ان کے پاس شرمندگی کے سوا کچھ نہ ہوگا مظاہرے میں جی ایس سندھ محاذ کے مجید بھٹو ۔ منور علی عمرانی اور سکرنڈ فلائی فورم کے محمد علی سولنگی ۔ تعلیم دوست کے اسرار کھوسو اور دیگر طلبہ نے شرکت کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here