فیصل مرزاکشمیری ویلفیر کونسل کے جنرل سیکرٹری نامزد

0
297

لندن ( پ ر )برطانیہ کے معروف سیاسی, سماجی اور سپورٹس پرسنلٹی مرزا فیصل محمود کو اوورسیز پاکستانی, کشمیری ویلفیئر کونسل کا سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے مرزا فیصل محمود واحد کراٹے ماسٹر ھیں جنہوں نے 5 مختلف کراٹے اسٹائل میں بلیک بیلٹ لیا ہے اس کے علاوہ یہ پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر,برٹش کشمیر فاونڈیشن کے جنرل سکریٹری, نوجوان سوسائٹی آف پاکستان کے صدر, برمنگھم نعت کونسل کے جنرل سکریٹری, برمنگھم کمیونٹی فورم کے جنرل سیکرٹری, جہلم فورم اور بہت سی ویلفیئر ارگنایزیش سے بھی وابستہ ھیں اس کے علاوہ یہ لب ڈیم کی جانب سے ہارٹ لینڈ وارڈ سے لوکل کونسل کے الیکشن میں بھی حصہ لے چکیں ھیں ۔ یقیناً ان کی نامزدگی سے اوورسیز پاکستانی اور کشمیری عوام کے مسائل کو اجاگر اور ان کو حل کرنے میں تیزی آے گی۔مرزا فیصل محمود نے اپنی نامزدگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے حقوق کے آواز بلند کرتے رہیں گے اور ان کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہوئے حل بھی کروائیں گے۔ مرزا فیصل محمود نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتے ھیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اور ان کا ملک پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط اور استوار کرنے اشد ضروری ہے انہوں نے حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے قومی, صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں نشستیں مختص کی جانی چاہئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here