قران کریم کے بر حرمتی کے خلاف ریلی نکالی گئی

0
756

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
سکرنڈ میں ناروے میں قران کریم کے بر حرمتی کے خلاف اور مجاہد اسلام عمر الیاس سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعیت طلبہ اسلام کی جانب سے ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستون سے ہوتی ہوئی صحافی چوک سکرنڈ پہنچی اس موقع پر الخدمت سکرنڈ کے صدر کنور راشد مکرم نے کہا کہ ناروے میں قران کریم کی بے حرمتی پر امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے خود کو مہذب کہنے والے مغربی لوگ بار بار جان بوجھ کر مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں تمام مسلم ممالک کو ناروے کا شوشل بائیکاٹ کرنا چاہے اور حکومت پاکستان فوری طور پر ناروے کو سفیر کو ملک بدر کرنا چاہیے جب تک کوئی حکومتی سطح پر کوئی سخت ایکشن نہیں ہوگا بار بار مسلمانوں کی دل آزاری کی جائیگی اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ سکرنڈ کے علی رحمان نے کہا کہ جب تک مسلمانون کی دل آزاری ہوگی ممتاز قادری اور عمر الیاس پیدا ہوتے رہینگے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ناروے مین دل سوز واقع کا حکومت پاکستان عالمی سطح پر لے کر جائے اور بصورت دیگر ہم سراپا احتجاج رہینگے,اقلیتی برادری کے وجے کمار نے کہا کہ ہر مذہب امن بھائہ چارے کا درس دیتا ہے تمام مذہب کی مقدس کتابون کی حفاظت حکومت کی ذمیداری ہے ناروے میں ہومے والا واقع مسلمانون کی دل آزاری کرنا ہے جس یی سخت الفاظ مین مزمت کرتے ہیں اور اسطرح کے واقعات پر عالمی دنیا کو ایکشن لینا چاہیے اس موقع پر ریلی کے شدکاء نے ناروے واقع کے خلاف مختلف پے کارڈ تھامے ہویے تھے ریلی کے شرکاء نے ناروے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی,ریلی سے سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی، سینئرصحافی مسعود عمرانی ، صحافی قادر بخش رند ، صحافی کنور ظفر ، صحافی میرمحمد کیریو ، پاکستان مسلم لگ ن کے امجد خانزادہ,سانول کیریو,عاشق حسین پٹھان,سمیت دیگر نے خطاب کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here