قمر زمان کائرہ نے ایسی نظم شیئر کردی کہ آنکھیں نم ہو جائیں

0
1097

لالہ موسیٰ (سید کلیم شاہ ) جوان اولاد کو اپنے ہاتھوں سے منوں مٹی تلے دفن کرنا کسی بھی انسان کی زندگی کا سب سے مشکل ترین لمحہ ہوتا ہے ۔ کہتے ہیں کہ والدین اولاد کے کندھوں پر جاتے اچھے لگتے ہیں لیکن اللہ کسی ماں باپ کو اولاد کا دکھ نہ دکھائے۔قمر زمان کائرہ کا جواں سال صاحبزادہ جمعہ کے روز افطاری سے کچھ دیر قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا تو کائرہ فیملی پر قیامت ہی ٹوٹ پڑی۔ پورے ملک نے قمر زمان کائرہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا لیکن انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کے بارے میں ایسی نظم شیئر کی ہے کہ پڑھ کر انسان کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی نہ تھمے۔سہارا تُو ہی تھا بیٹا،میرے ان بوڑھے ہاتھوں کا،ابھی تو ہاتھ جوڑے تھے،تیری لمبی عمر مانگی تھی،بتا ان کانپتے ہاتھوں سے،جواں سالہ کی تربت پہ،میں مٹی ’خاک‘ ڈالوں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here