لبیک یارسول اللہ کی سندھ اسمبلی کومبارکباد راجہ اسحاق

0
495

15 June 2020 Monday

*تحریک لبیک پاکستان کا سندھ اسمبلی میں تاریخی اقدام* ہوا
تحریک لبیک پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری کی جانب سے 15 جون 2020 بروز پیر ایک تاریخی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر ایوان نے منظور کرلیا. میں اور میرے تمام عاشقانہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم دوست ان قرار دادوں کی منظوری پر سندھ اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور تحریک لبیک پاکستان کے مفتی قاسم فحری صاحب اور ان کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور الحمدللہ بابا جی خادم حسین رضوی صاحب فرماتے ہیں اسلام اپنی پاور خود رکھتا ہے اور اس کامیابی کا سہرا امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے سرجاتا ہے
اس قرارداد کے 2 حصے ہیں, جن کے مطابق:

*1.سندھ حکومت وفاقی حکومت سے مطالبہ کرے کہ سفارتی ذرائع کے ذریعہ سعودی حکومت سے جنت البقیع میں صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے شہید کیے گئے مزارات کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جائیں.*
*2.سندھ حکومت وفاقی حکومت سے مطالبہ کرے کہ سرکاری و غیر سرکاری سطح پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کے ساتھ آپ کی صفت مبارکہ “خاتم النبیین” کا استعمال لازمی قرار دیا جائے.*
مفتی صاحب کی اس قرار داد پر حکومتی و اپوزیشن ارکان اسمبلی
¤سعید غنی (صوبائی وزیر)
¤ناصر حسین شاہ (صوبائی وزیر)
¤شاہ نواز جدون (پی ایس:113)
¤عذرا فضل (پی ایس:37)
¤شمیم ممتاز (خصوصی نشست)
نے تائیدی دستخط کیے اور الحمدللہ یہ قرارداد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلی.
*تاجدارختم نبوت زندہ باد*
(صلی اللّٰہ علیہ وسلم)
کارکن
راجہ اسحاق چشتی
تحریک لبیک پاکستان
مڈ لینڈ زون برطانیہ
Midland zone TLP UK

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here