لوٹی گیس فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کی طرف سے تین روزہ آئی کیمپ کا انعقاد

0
370

ڈیرہ بگٹی ۔ (رپورٹر نوازشریف)
لوٹی گیس فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کی طرف سے تین روزہ آئی کیمپ کا انعقاد کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل لوٹی میں تین روزہ آئی کیمپ کا افتتاح ڈیرہ بگٹی کے ایم پی اے اور جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ گہرام بگٹی نے کیا فیلڈ منیجر او جی ڈی سی ایل کے بلوچستان کے کوآرڈینیٹر قبائلی معتبرین علاقہ معززین اور عوام کی کثیر تعداد نے نوابزادہ گہرام بگٹی کا استقبال کیا اس موقع پر نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ او جی ڈی سی ایل علاقے کی ترقی و فلاح و بہبود کے لئے کام کررھی ھے اور علاقے میں فلاحی کام کرنے پر او جی ڈی سی ایل کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ کہ کمپنی یہاں کے عوام کو تمام تر بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔لوٹی گیس فیلڈ کے منیجر نے کہا کہ ہم یہاں کے عوام کی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کررھے ہیں اور کمپنی علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here