وزیراعظم نے زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی

0
457

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔
زلزلے کی اطلاع ملنے پر لاہور کا دورہ چھوڑ کر میر پور آزاد کشمیر پہنچنے والے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں سب سے پہلے ریسکیوکارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو کارروائی کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر بحالی کا کام شروع ہوگا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ان خیالات کا اظہار میرپور ڈسٹرکٹ اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا
انہوں نے زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی دیکھ بھال پر مامور ڈاکٹروں کو ضروری ہدایات بھی دیں
دوسری جانب مظفرآباد میں چیف سیکریٹری آزاد کشمیر مطاہر نیاز رانا نے کنٹرول روم قائم کردیا ہے
چیف سیکریٹری نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز پر مشتمل ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے، جس کی ترجیح متاثرین زلزلے کی خوراک اور بحالی کا بندوبست کرنا ہوگا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here