ہمارا مقصد و مشن غریب اور بے سہارا عوام کی خدمت ہے۔صندل خٹک
حکومت غریب اور لاچار لوگوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔معروف و مقبول ٹک ٹاک سٹار
یورپ(چیف اکرام الدین) پاکستان کی معروف و مقبول نوجوان ٹک ٹاک سٹار و سماجی شخصیت محترمہ صندل خٹک نے کہا کہ ہمارا مقصد و مشن غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری سے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہے جو انسانیت کی توہین ہے غریب، بے روزگار اور یتیموں کے مدد کرنا حکومت وقت کی اہم زمہ داری بنتی ہے لیکن پھر بھی غریب اور بے روزگار لوگ حکومت کی مدد کی منتظر ہے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے غریبوں کا خیال رکھنا اور غریبوں کے ساتھ تعاون کرنا اسلام کا اہم جز اور اخلاقی زمہ داری ہے پاکستان کی معروف و مقبول نوجوان ٹک ٹاک سٹار و سماجی شخصیت محترمہ صندل خٹک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت غریب اور لاچار لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں اور حلقے کے سطح پر غریب، یتیم، بے سہارا اور بے روزگار افراد کو فنڈ مختص کرے تا کہ غریب لوگوں کی درراسی ہو سکے اور انکی مدد ہو سکے ایک غریب کی مدد پوری انسانیت کی مدد ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو غریبوں کا خیال رکھنا چاہئے تا کہ دنیا اور اخرت میں کامیابی مل سکے