پاکستان کو جوایک گالی دیگا اُسے میں10 گالیاں دونگا

0
666

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی کے رکن اکبر لون نے کہا ہے کہ ’اگر پاکستان کو کوئی ایک گالی دے گا تو میں اُن کو یہاں سے 10 گالیاں دے دوں گا۔‘بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق جموں و کشمیر کے رکن قومی اسمبلی اکبر لون کو دوران ریلی پاکستان پسند نعرے لگانے کی سبب بھارتی جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ اکبر لون نے گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر میں ہونے والی ایک ریلی میں خطاب کےدوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا یا تھااور ساتھ ہی کہا کہ ’سرحد کے اُس پار والا مسلمان ملک (یعنی پاکستان) ہمیشہ آباد اور کامیاب رہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کو ایک گالی دے گا تو میں(اکبر لون) اُن کو یہاں 10 گالیاں دے دوں گا۔‘
اکبر لون نے کہا کہ جب بی جے پی کے رہنما کہتے تھے ’پاکستان مردہ‘ تو وہ اس کے جواب میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے تھے۔ اکبر لون کی تقریر کے بعد بھارتیہ جنتہ پارٹی(بی جے پی) کے رہنما نے اکبر لون کے خلاف کڑی کاروائی کروانے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب کانگریس این سی پارٹی کےرکن رمن بھلا نے بھی جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی کے سربراہ فاروق عبداللہ سے درخواست کی ہے کہ اکبر لون کے خلاف کاروائی کی جائے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی اس وقت سے جاری ہے جب 14 فروری کو بھارت کے شہر پلوامہ پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس واقعے میں 40 بھارتی نوجوان مارے گئے تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here