پر یشان شہریوں کا ایم ایس سکرنڈ آفس کے سامنے دھرنا.

0
588

نوابشاہ (گل محمد لغاری شمع نیوز ) سکرنڈ تعلقہ ہسپتال سکرنڈ میں سہولیات اور ادوایات کی کے فقدان پر شہریوں کا ایم ایس کے آفس کے سامنے دھرنا. تعلقہ ہسپتال سکرنڈ میں سہولیات کے فقدان اور گائنی وارڈ میں فیمل ڈاکٹروں کی کمی پر شہریوں کی جانب سے ایم ایس تعلقہ ہسپتال سکرنڈ ڈاکٹر نصیر میمن کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا اس موقع پر احتجاجی دھرنے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ تعلقہ کا سب سے بڑا ہسپتال فقط بلڈنگ کی حد تک اچھا ہے لیکن اس می کسی قسم کی سہولت موجود نہیں مریضو کو ایمرجنسی کی صورت میں نوابشاہ ریفر کردیا جاتا ہے لاکھوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود ہسپتال میں ادویات میں کی کمی ہے بلخصوص گائنی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر مریضو کو پرائیوٹ کلینکس ریفر کردیتی یے چند روز قبل ہی بھیل براری کی خواتین نے ہپستال کے فرش پر بچے کو ڈیلوری دی جس کو لیڈی ڈاکٹر نےایک ہفتہ کا وقت دے کر ٹال دیا تھا ٹرامی سینٹر میں نا ای سی جی ہے نا سٹی اسکین کی سہولت الٹر ساؤنڈ کی مشین بھی خرابی کی وجہ سے بند ہے,شہریوں کا احتجاج جاری تھا کہ ڈی ایچ او شہید بے نظیرآباد اور اے ایچ او ڈاکٹر دولت جمالی ,تعلقہ ہسپتال پہنچے اور مظاہرین سے انکے مطالبات سن کر انکو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ گائنی وارڈ کے لیے تین رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو شعبہ گائنی پر تحقیقات یر کے ضروریات اور پرائیوٹ کلینک ریفر کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف ایکش لے گی,اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاجی دھرنا ختم کردیا,احتجاج میں شہری اتحاد کے صدر مراد خانزادہ,سماجی ورکر مجید عباسی,عورت ڈویلپمینٹ فاؤنڈین کی میڈم پروین,خیر محمد چنہ,سماجی ورکر گل محمد کریو,نور الدین کیریو,سمیت شہری اور سوسل سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here