کسان نے بچوں کے نام ”نواز شریف ” اور ”شہباز شریف” رکھ دیا

0
686

دنیاپور میں عید کے موقع پر ایک غریب کسان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ محمد شریف نامی اس کسان نے اپنے بچوں کے نام ”نواز شریف ” اور ”شہباز شریف” رکھ دئے۔ محمد شریف نے کہا کہ عید کے موقع پر میرے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش سے عید الفطر کا مزہ دوبالا ہو گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شہری سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے اپنے بچوں کو نام دیتے ہیں۔
گذشتہ ماہ ہی وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اسی دوران اسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی جس پر نومولود کے والد نے بیٹے کا نام ”عمران خان” رکھ دیا تھا۔ جبکہ اس سے قبل بھی کئی والدین نے اپنی سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے اپنے بچوں کو اپنے پسندیدہ لیڈرز کے نام دئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here