گجرات میں باپ بیٹا قتل

0
559

گجرات (اسماعیل خرم)تھانہ رحمانیہ کے علاقے ڈھیروگھنہ پھاٹک کے قریب کار سواروں نے فائرنگ کر کہ 2افرود کو قتل کر دیا ریسکو زرائع کے مطابق تین لوگ کسی مقدمہ میں تاریخ پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ ڈھیروگھنہ پھاٹک کے قریب کار سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 49سالہ مقصود احمد ولد محمد منور اور اسکا 20سالہ بیٹا مالک مقصود ولد مقصود احمد سکنہ شہابدیوال گجرات موقعہ پر ہی جانبحق ہو گے جبکہ 58سالہ محمد اشرف ولد مرزا خان شدید زخمی ہو گیا ریسکو ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر زخمی اور مرنے والوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا یاد رہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے شخص کی بھی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر شدید اجتجاج کیا اصلاع ملتے ہی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور ڈی ایس پی میاں افضال اور دیگر افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کر کہ راستہ بحال کرا دیا اور پولیس افسران نے یقین دھانی بھی کروائی کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور انصاف ہو گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here