گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

0
502

خبر شامل کرتے ہیں دیونہ منڈی گجرات سے ترجمان گجرات پولیس کی رپورٹ کے مطابق
گجرات پولیس کا ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری
پولیس نے دوران کاروائی پتنگو ں اور دھاتی ڈوروں کی خرید و فروخت میں ملوث 6افراد کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پرپولیس کا ضلع بھر میں پتنگوں کی خریدوفروخت کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر مبارک حسین اور ان کی ٹیم نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان 1۔ کاشف ولد محمد بشیر،2۔ راضی خان ولد غلام جان،3۔ فرحان سے مجموعی طور پر 43پتنگیں اور 4گوٹ کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں۔ جن کے خلاف تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن فواد سلیم کی سربراہی میں پولیس نے سٹی ایریا میں پتنگ بازی اور خرید وفروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں ایاز احمد سکنہ محلہ مسلم آباد سے 5پتنگ معہ 1ڈور، 2حزیمہ فدا سکنہ گجرات سے 20پتنگ معہ 6ڈوریں،3۔ وقاص علی سکنہ بیری والا کھوہ سے 5پتنگ اور دھاتی ڈوریں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے کہا ہے کہ پتنگ بازی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے، اس لئے تمام والدین اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔ شہری اپنے اردگرد پتنگ بازی میں ملوث افراد کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

ترجمان گجرات پولیس
فون نمبر:۔053-9260049
E.MAIL:psotodpo@gmail.com

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here