گجرات:112گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج

0
335

گجرات ماہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 122ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 2636گرانفروشوں پر 74لاکھ97ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے تمام پرائس مجسٹریٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا، ڈی او انڈسٹریز ظہیر احمد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ضلع میں ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے وہ خود باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کرتے رہے ہیں جبکہ ضلع میں پرائس مجسٹریٹس کی تعداد 28سے بڑھا کر 38کر دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے یکم رمضان المبارک سے ابتک 13550انسپکشنز کیں اس دوران 2758دوکاندار مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرتے پکڑے گئے، سنگین گرانفروشی میں ملوث 122دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں موقع پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دیگر گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ عیدا لفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے، اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوروں سے ہرگز کوئی رعایت نہ کی جائے۔ بشکریہ روزنامہ جذبہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here