یو این او کے زیراہتمام ویمن گیلڈ بازاراسٹریا میں منعقد ہوا.

0
579

ویانا آسٹریا رپورٹ:محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ)…یو این او کے زیراہتمام ویمن گیلڈ بازا اسٹریا میں منعقد ہوا.
بروز اتوار 16 دسمبر 2018 ،صبح 10بجے سے لے کر شام 6 بجے تک یو این او(UNO ) ویانا آسٹریا میں ویمن گیلڈ بازار (WGB) منعقد کیا گیا.جس میں مقامی اور مختلف ممالک کے مرد و خواتین اور بچوں نے بڑی دلچسپی کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کی

. پاکستان سفارت خانہ ویانا آسٹریا کے سفیر پاکستان جناب منصور احمد خان تمام سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف اور پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی. پوری دنیا کے مختلف ممالک نے اپنے کلچر کے مطابق اپنی اپنی مصنوعات کے اسٹال لگائے. بچوں کی فلاح و بہبود کیلیے ویمن انٹر نیشنل با زارمیں دنیا بھر کے سفارت خانوں کے سفیران اور ان کے عملہ شرکت اور اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں.اس موقع پر پاکستانی ایمبیس نے فوڈ اور گوڈز کے اسٹال لگائے تھے۔ پاکستانی اسٹال پاکستانی لذیز چٹ پٹے کھانوں کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے. پاکستانی اور غیر ممالک کے افراد نے خوب پاکستان کھانوں کو پسند کیا اور سب نے بہت تعریف کی ۔یوں این او UNO ویمن گیلڈ بازار (WGB) جو کہ ہر سال دسمبر میں منایا جاتا ہے جس میں 80 سے زیادہ ممالک شرکت کرتے ہیں۔ہر ملک اپنے کھانے اور گوڈز کے اسٹال لگاتے ہیں اور بہت ہی خوبصورت اور رنگین انداز سے اسٹالون کو سجایا گیا تھا ۔ تمام ہال عوام سے خوب بھرے ہوئے تھے ۔اس کے علاوہ بہت سے ممالک نے فیشن شو اور ملی نغمے گائے اور سب شائقین سےخوب داد لی. اپنےملکوں کے قومی پرچم لہراتے ہو ے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔اس سال پی سی ایف اے (PCFA) یوتھ اور ویمن وینگ نے بھی بھڑ چھوڑ کر حصہ لیا اور پاکستان کو رپریزینٹ کیا ۔کافی مقامی اور مختلف ممالک کے مرد و خواتین اور بچوں نے بڑی دلچسپی کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کو خوب داد دی ۔تمام ممالک نے اپنے ملک کے خوبصورت کسٹیوم زیب تن کیے ھوے تھے بچوں نے تو ملبوسات میں کمال کر دیا تھا۔انٹرنیشنل میڈیا سے بھی کافی تعداد میں نمائندے فوٹوگرافروں نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی اور خوب کوریج کی ۔ سفیر پاکستان جناب منصور احمد خان نے سب کو پاکستانی اسٹال پر خوش آمدید کہا اور انٹرویو دیے سب مہمانوں کے ساتھ گروپ تصویر بنوا ئی جو کے یادگار تھی. اور سب سے گھل مل گئے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا. یو این او(UNO ) ویانا آسٹریا میں ویمن گیلڈ بازار (WGB) منعقد کرنے کا مقصد بچوں کی فلاح و بہبود کیلیے چیریٹی کرنا ہے پاکستان کا شمار اُن ملکوں میں ہوتا ہے جہاں چیریٹی کا مثالی کلچر ہے اور بعض اندازوں کے مطابق ہم دنیا کے 10 سب سے زیادہ چیریٹی کرنے والے ممالک میں سے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اصل کامیابی کسی کی زندگی بدلنا ہے،اور لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنا ہے،جناب منصور احمد خان نے کہا چیریٹی کا مقصد عوام میں دوسروں کی مدد کیلئے شعور بیدار کرنا ہے.چیریٹی کا مطلب ہے رضاکارانہ اور فلاح و بہبود کے تصور کی طرح حقیقی سماجی تعلقات فراہم کرنا ہے، چیریٹی انسانی حقوق کی خرابی کے بدترین اثرات کو کم کرسکتی ہے اور اس سے صحت کی دیکھ بھال میں عام خدمات، تعلیم، رہائش اور بچوں کے تحفظ کو مکمل کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ انہوں نے پی سی ایف اے (PCFA) یوتھ اور ویمن وینگکے تمام عہدہ دارن سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ آپ سب نے بھی بہت مہنت کی میوزک و ملی نغمے اور فیشن شو کے پرگرام میں چار چاند لگا دیے ۔ اخر میں یوں این او WGB کی جانب سے تمبولا کھیلنے والوں میں قراندازی کے ذریعے انعامات دیئے گئے ۔اور شام 6بجے پرگرام اختتام پذیر ہوا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here